جنگ بندی اعلان ،مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی برقرار رکھی جائے یا نہیں ،فیصلہ کل وزیر اعظم کرینگے

پیر 3 مارچ 2014 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) جنگ بندی کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی برقرار رکھی جائے یا نہیں اسکا فیصلہ ( منگل ) کو وزیر اعظم کریں گے ۔نجی ٹی وینے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان منگل کو کمیٹی کے مستقبل کے بارے میں مشاورتی اجلاس کریں گے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ جنگ بندی کے بعد حالیہ حکومتی کمیٹی کے ضرورت باقی ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے بعد کمیٹی کے چاروں ارکان وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے کہ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے نئی کمیٹی بنائی جائے یا موجودہ کمیٹی میں ہی توسیع کر دی جائے۔حکومتی کمیٹی کے رکن میجر (ر)عامر نے چند روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں تجویز دی تھی کہ جنگ بندی کے بعد نئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزیر داخلہ، گورنر،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، فوجی افسران سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :