ملک ریاض نے میگا کسٹمر سروس سینٹر اور ہائپر مارکیٹ منصوبوں کا افتتاح کردیا

پیر 3 مارچ 2014 17:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے 100 کنال پر مشتمل میگا کسٹمر سروس سینٹر اور ہائپر مارکیٹ منصوبوں کا افتتاح کردیا۔بحریہ ٹاؤن کا کارپوریٹ میگا کسٹمر سروس سینٹر راولپنڈی فیز ایٹ میں تعمیر ہوگا۔ ترجمان بحریہ ٹاؤن کے مطابق یہ سروس سینٹر بحریہ ٹاؤن کا سب سے بڑا ہیڈ آفس ہوگا، 100 کنال پر مشتمل منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے راولپنڈی فیز ایٹ میں گرین ویلی پریمیم ہائپر مارکیٹ کی افتتاح بھی کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ جس طرح ہم نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں اقدامات اٹھائے ہیں، اس طرح پاکستان کی رٹیل مارکیٹ کو بھی نیا ٹرینڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں سرمایہ کاری ٹیکس فری ہے جبکہ برطانیہ میں سرمایہ کاروں کو دو سے تین سال میں رہائش مل جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :