Live Updates

وینا ملک نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، نواز شریف سمجھدار انسان ہیں، لیکن پسند تحریک انصاف کو کرتی ہوں

پیر 3 مارچ 2014 15:29

وینا ملک نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، نواز شریف سمجھدار انسان ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کہتی ہیں نواز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں مگر ان کی فیملی عمران خان کو پسند کرتی ہے ، شیخ رشید کی دعوت پر جلد لال حویلی چائے پینے جائیں گی۔

(جاری ہے)

لندن میں اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان واپس جا رہی ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے شیخ رشید کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ چائے پینے لال حویلی جائیں گی۔وینا کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی معترف ہیں مگر ان کا خاندان پی ٹی آئی کا حامی ہے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم اور خاص طور پر شاہد آفریدی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات