Live Updates

امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو، عمران خان

پیر 3 مارچ 2014 15:09

امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پتاچل جائیگا کے کون امن نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسے عناصر موجود ہیں جو امن نہیں چاہتے۔ بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کرنے والوں کو علیحدہ کرنا چاہیے، شمالی وزیرستان میں سات لاکھ پاکستانی بستے ہیں جبکہ لڑنے والے صرف 20 سے 25 ہزار افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ہونے والا تھا، شکرہے کہ آپریشن رک گیا،ا مریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات