کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات ، سپریم کورٹ نے تحریری جواب طلب کر لیا
پیر 3 مارچ 2014 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے حکومت سے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری جواب سات مارچ تک طلب کر لیا ۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کہتے ہیں کہ سیکرٹری دفاع توہین عدالت کیس کا فیصلہ بھی اس کیس کے ساتھ ہی کر دیں گے۔ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت عظمیٰ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے ۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون منظور کرانے کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون پاس کراتے رہیں مگر اس میں ایک شق یہ بھی شامل کر لیں کہ قانون کی منظوری کے بعد دوبارہ انتخابات کرا لیے جائیں ۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات چودہ برس قبل ہوئے تھے، جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ اگر کوئی کام کرنا ہو تو چند گھنٹوں میں ہو جاتا ہے، اگر کوئی کام کرنے کا ارادہ نہ ہو تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسے کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ۔ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع آصف یاسین ملک کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ بھی اس کیس کے ساتھ ہی کر دیں گے ، کیس کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.