ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں تیزی کی صورتحال

پیر 3 مارچ 2014 14:27

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ایشیائی منڈیوں میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کی صورتحال رہی ۔

(جاری ہے)

نیویارک کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی دن کے وسطی اوقات میں اپریل کیلئے فروخت 1.20 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 103.79 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی عرصے کیلئے سودے 1.48 ڈالر اضافے کے بعد 110.55 ڈالر فی بیرل رہے۔