کراچی، ساحل سمندر کے نزدیک جاری پھولوں کی 63 ویں سالانہ نمائش میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 3 مارچ 2014 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ساحل سمندر کے نزدیک جاری رنگ برنگے پھولوں کی 63ویں سالانہ نمائش میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں ۔نمائش میں ہر قسم کے پھول فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے پھولوں کی نمائش کے انعقادپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خوشیوں کے مواقع ایسی نمائشوں سے ہی مل رہے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کا کہنا تھا کہ یہاں آکر گویا انکی روح کو بھی ایک تازگی سے مل گئی ہے۔ یہ نمائش بہت شاندار ہے اور وہ اس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ نمائش میں خوب صورت پھولوں سے ترتیب دیئے گئے نقش ونگار نہایت فرحت بخش ہیں۔ یہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :