کراچی ایکسپو سنٹر میں پاک سوزوکی کا استعمال شدہ گاڑیوں کا میلہ

پیر 3 مارچ 2014 14:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) کراچی ایکسپو سنٹر میں پاک سوزوکی کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کا میلہ لگایا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے مناسب قیمت میں گاڑیاں خریدیں، میلے کے باعث خریداروں کو نہ اصل کاغذات کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

سوزوکی کمپنی کے جنرل منیجرایم اعظم مرزا نے کہا ہے کہ میلے میں موجود کاروں کی قیمتیں شائد کچھ زیادہ ہونگی تاہم خریداروں کو یہ مکمل اطمینان ہے کہ خرابی میں کوئی نقص نہیں ہے اور اس کے کاغذات بھی اصلی ہیں ۔میلے میں سجائی گئی 800سے 1300سی سی تک کی 160گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :