حکومت مذاکراتی عمل کو تیز اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کوناکام بنائے‘نذیر احمد جنجوعہ

پیر 3 مارچ 2014 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء)قائم مقام امیرجماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 11افراد کی ہلاکت اور25افراد کے زخمی ہونے پر اپنے شدیدرد عمل کا اظہارکرتے ہوئے واقعہ کو ملک دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہواس لئے وہ مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔

حکومت مذاکراتی عمل کو تیز تر کرے اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کوناکام بنائے۔اسلام آباد میں واقعہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تحقیقات کرواتے ہوئے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے اور دشمنوں کی سازشوں کوبے نقاب کیاجائے۔