حویلی لکھا ‘دی نالج سکول وکالج نے نصابی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوا رکھا ہے‘چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ

پیر 3 مارچ 2014 14:07

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء)شہر کے معروف نجی تعلیمی ادارے (دی نالج سکول وکالج ) نے تعلیمی میدان میں کئی ترقی اور کامیابیوں کی منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا لوہا منوا رکھا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام یوتھ فیسٹیول میں بھی اس ادارے کی ہونہار کلاس ہفتم کی طالبہ زلیخاں بی بی نے قراء ت میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے سکول کے اس اعزاز پے اہلیان حویلی لکھا کی صحافتی، سیاسی،سماجی،فلاحی اور دینی جماعتوں کے افراد اور پریس کونسل کے بانی وچیئرمین سینئر صحافی پرنٹ الیکٹرانک میڈ یا چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ نے سکول کے سینئر پرنسپل چودھری محمود عالم ا یڈووکیٹ ،مسز چودھری محمود عالم،دیگر انتظامیہ چودھری جاویدچودھری حمید سکول کی دیگر انتظامیہ محنتی سٹاف کو اخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔