اسلام آباد خود کش حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی ایف آئی آر وزیر داخلہ کے خلاف درج کروائی جائے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل

پیر 3 مارچ 2014 14:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی شدید مذمتکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ طالبان نے جنگ بندی کا پہلاتحفہ وزیر اعظم کو پیش کردیاہے ، خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ایف آئی آر وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا ان دھماکوں سے اظہار لاتعلقی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے کیونکہ خود کش دھماکے صرف تحریک طالبان پاکستان کے پاس ہیں۔

متعلقہ عنوان :