فلم ”برک مینشنز“ 28اپریل کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی

پیر 3 مارچ 2014 14:05

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) گزشتہ سال خطرناک کار حادثے میں موت کا شکار ہونیوالے معروف ہالی وڈ اداکار پال واکر کی آخری فلموں میں سے ایک فلم ”برک مینشنز“ کاایکشن سے بھرپورسنسنی خیز ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارکامیلی ڈیلامیری کی یہ کرائم ایکشن فلم 2004میں بننے والی فرنچ مووی کا ریمیک ہے جس میں پال واکرایک پولیس اہلکار کے روپ میں ایسے دہشت گرد گروہ کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں جو خفیہ طور پر خطرناک نیوٹران بم کی تیاری میں مصروف ہے۔

مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور اس کرائم فلم میں پال واکر اپنے روایتی انداز میں ایکشن میں نظر آئیں گے جن کے علاوہ رابرٹ میالٹ اور RZAاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 28اپریل کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :