شوبز شخصیات کی ایشاء کپ میں بھارت کو شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 3 مارچ 2014 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) شوبز شخصیات نے ایشاء کپ میں بھارت کو شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں جس طرح پرفارم کر کے قوم کوجیت کا تحفہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار قو ی خان ، مسعود اختر ، نیئر اعجاز ، جاوید شیخ ، شان ، امان اللہ ،ذوالقرنین حیدر ، افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی، احسن خان ، بہار بیگم ، حنا دلپزیر، ثنا، خوشبو ، زریں ، صائمہ خان ، سدرہ نور ، ماہ نور سمیت دیگر نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

فنکاروں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے مشکل وقت میں عوام کو جیت کا خوبصورت تحفہ دیا ہے اور جس طرح محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے اپنی دھواں دار پرفارمنس دی اس سے دنیا ئے کرکٹ کو یہ پیغام ملا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں ۔ فنکاروں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی طرح پرفارم کرتی رہی تو پاکستان ایشاء کپ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :