آبادی کنٹرول کرنے کی راہ میں تعلیم کی کمی و غربت بڑا مسئلہ ہے‘ وزیر خزانہ،عوام کو ملکی ترقی کے لئے آبادی پر کنٹرول بارے شعور دینا ہو گا‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
اتوار 2 مارچ 2014 17:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اقتصادی و سماجی ترقی کی راہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جبکہ غربت و لا علمی آبادی کو کنٹرول کرنے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینے کے لئے ضروری ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس کے لئے ڈاکٹرز و کمیونٹی لیڈر لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے محکمانہ کوششوں کا ہاتھ بٹائیں۔
ڈاکٹرز‘ کمیونٹی لیڈرز اور پیرامیڈکس کے وفود سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اگر اسی تناسب سے آبادی بڑھتی رہی تو 2050ء تک دنیا کی آبادی 12 بلین جبکہ پاکستان کی آبادی 2024ء تک دوگنی ہو جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے ملکی وسائل پر بھی اثر پڑتا ہے اور پانی و بجلی کے علاوہ دیگر سماجی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر 20منٹ کے بعد دوران زچگی ایک خاتون زندگی ہار جاتی ہے اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے نیز دیہی سطح تک کوالیفائیڈ مڈوائفز کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ویلفیئر ہیلتھ سنٹرز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 10.9فیصد ہے - انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر40ملین سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،58ملین افراد ایک کمرے کے گھر زندگی گزار رہے ہیں اور صرف20فیصد آبادی کو تربیت یافتہ نرس /مڈ وائف کی سہولت میسر ہے-انہوں نے کہا کہ تقریبا71ملین لوگ دنیا میں غذائی کمی کا شکار ہیں اور ترقی پذیر ممالک میں ہر چھٹا فرد خوراک کے مسائل سے دو چار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.