اپنے ساتھیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: چودھری پرویزالٰہی ،نئے لوگوں کی آمد سے پارٹی مضبوط ہو گی: کامل علی آغا، میاں منیر کے ہمراہ شامل ہونے والی شخصیات سے گفتگو

اتوار 2 مارچ 2014 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء)(ن) لیگ، تحریک انصاف، آل پاکستان مسلم لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ ہولڈر اور سیاسی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران سینیٹر کامل علی آغا، میاں منیر اور ناصر رمضان گجر بھی موجود تھے۔

پیر سید عمران بخاری ٹکٹ ہولڈر مجلس وحدت المسلمین، ملک ریاست علی، مجاہد علی گل ٹکٹ ہولڈر متحدہ قومی موومنٹ اور عبد القدیر وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی عوام ن لیگ کی پالیسیوں سے نالاں ہیں، حکمرانوں نے غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، شیر آٹا چینی، تیل، گھی کھانے کے بعد اب پیٹرول گیس بھی کھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ غریب عوام کو ان کے حقوق دلانے کی ساست کی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے متعدد سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیات، سابق ٹکٹ ہولڈر اور عہدیداروں کی پارٹی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے کارکنوں کو کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، ن لیگ نے غریب آدمی سے دن کا چین اور رات کا سکون چھین لیگ ہے، جنرل الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت سب کے سامنے آ چکے ہیں اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہو گی کہ الیکشن کے رزلٹ ابھی آئے نہیں اور انہوں نے اپنی پارٹی کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کی غلط حکمت عملیوں کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں جمعیت علماء پاکستان کے وفد نے چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے بعد ان کو 15 مارچ کو ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام شان رسولﷺ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کرنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ملک ریاست علی، اطہر رشید خان، اکبر علی، عمر جمیل خان، نصیر احمد جٹ، ندیم عباس حیدری، میاں محمد بلال، حافظ محمد زبیر، محبوب علی، شفیق احمد گل، یعقوب بھٹی، سید فیاض احمد فاطمی، نور محمد گورائیہ، محمد رفیق، صائمہ خان، طاہرہ چوہان، یعقوب بھٹی، ناصر طفیل بھٹی، ایم کیو ایم کے رہنما مجاہد علی گل، غلام سرور، غلام علی، ملک نذر محمد، محمد طارق، محمد عمران، محمد شاہ زیب، مجلس وحدت المسلمین کے پیر سید عمران بخاری، چودھری صابر حسین گجر، مہر محمد نواز، مہر محمد شرافت، چودھری بشیر احمد گجر، دیگر پارٹیوں کے رہنما چودھری محمد ریاض گجر، عبد القدیر وڑائچ، عبد الغفار وڑائچ، چودھری محمد امجد گجر، چودھری ریحان کیانی، زاہد حسین خان کھچی، رانا محمد اعجاز احمد، عبد الغفور علوی، ناصر علی اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔