خیبر ایجنسی میں گن ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ

اتوار 2 مارچ 2014 12:15

خیبر ایجنسی میں گن ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے ..

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے باڑہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی علی الصبح خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں اس کے علاوہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبائلی علاقوں میں قائم دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :