60ہزار پاکستانیوں نے قومی پرچم لہراکر ارجنٹائن کاورلڈریکارڈ توڑدیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء)پاکستان نے قومی پرچم لہرانے کاارجنٹائن کاورلڈریکارڈ توڑدیا۔لاہور کے نیشنل اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی موجودگی میں 60ہزار نوجوانوں نے مل کر ریکارڈ توڑا۔

(جاری ہے)

ریکارڈ توڑنے کے لیے 5منٹ تک قومی پرچم لہرایا جاتا رہا۔ارجنٹائن نے 49ہزار 850افراد کی مدد سے قومی پرچم لہرانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم اور کھلے رانا مشہود بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے ارکان موجود تھے جنہوں نے ریکارڈ قائم ہونے کی تصدیق کی۔