روسی صدرنے سینیٹ سے یوکرائن کی ریاست کریمیامیں فوج بھیجنے کی اجاز ت مانگ لی

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے سینیٹ سے یوکرائن کی ریاست کریمیامیں فوج بھیجنے کی اجازت مانگ لی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹین نے ملک کے ایوان بالا سے درخواست کی کہ وہ انھیں یوکرین میں روسی فوجیں بھیجنے کی منظوری دے،صدرپیوٹن نے ایوان بالا سے یہ درخواست اس بحث کے بعد کی جس میں ڈْوما کے دونوں ایوانوں کے اراکین نے کرایمیا کے جزیرہ نما میں بگڑتی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کی کوششوں پر بحث کی،اس سے قبل یوکرین کے وزیر دفاع کہہ چکے ہیں کہ روس اپنے چھ ہزار کے قریب فوجی پہلے ہی کرایمیا میں تعینات کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

کیئف میں حکومت کا الزام ہے کہ روس دانستہ طور پر لڑائی چھیڑنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :