طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان مدبرانہ فیصلہ ہے‘ مولانا فضل الرحمن،وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر پارلیمانی پارٹیوں کی اے پی سی بلائی ‘ سربراہ جے یو آئی

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے اوریہ ایک مدبرانہ فیصلہ ہے،وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر پارلیمانی پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کی طرف سے غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے اب مثبت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوری طور پر پارلیمانی پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ۔