راولپنڈی ، بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پانچ گواہان کے بیان قلمبند کرلیے گئے

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پانچ گواہان کے بیان قلمبند کرلیے گئے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مزید چارگواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزاسلم جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بینظیربھٹو قتل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین وکلا پیش ہوئے۔ خصوصی عدالت کے جج نے مزید پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے جس کے بعد فاضل عدالت نے مزید چارگواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :