Live Updates

پی پی 81میں تحریک انصاف کے جلسہ عام نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر دیں‘ عمران خان، پنجاب حکومت دھاندلی کی منصوبہ بندی میں مصروف،پولیس اور انتظامی مشینری کی مداخلت پرالیکشن کمشنر اور آئی جی کو خط لکھیں گے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:09

پی پی 81میں تحریک انصاف کے جلسہ عام نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر دیں‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی 81شاہ جیونہ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر دیں۔ پنجاب حکومت انتخابی دھاندلی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے،پولیس اور انتظامی مشینری کی مداخلت کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کو خط ارسال کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی پی 81کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے جلسے نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ پنجاب حکومت ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی اور پولیس کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بتائیں کہ پنجاب حکومت کب تک دھاندلی دہشت پھیلاتی رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پولیس کی نا قابل قبول سر گرمیوں کا آئی جی پنجاب نوٹس لیں انہیں خیبر پختونخوا ہ میں اپنے ہم منصب سے سبق سیکھنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات