ایشیا کپ:افغانستان نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

ہفتہ 1 مارچ 2014 21:48

ایشیا کپ:افغانستان نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دیدی

فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) بنگلا دیش کے شہر فتح اللہ میں جاری ایشیا کپ2014ء کے آج کے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو 32 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا ۔فتح اللہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

افغانستان نے اصغر اسٹینک زئی کے 90 ناٹ آوٴٹ اور سمیع اللہ شنواری کے 81 رنز کی بدولت چھ وکٹ پر 254 رنز بنائے۔جواب میں بنگلاد یش کے مومن الحق کے 50 اور ضیاء الرحمان کے 41 رنز کے علاوہ کوئی بنگلادیشی بیٹسمین افغانی بولر ز کے آگے نہ ٹک سکا۔بنگلادیش کی پوری ٹیم222 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔یہ افغانستان کی کسی بھی ٹیسٹ پلےئنگ ٹیم کے خلاف پہلی فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :