جڑانوالہ،موسم کی خرابی کے باعث آرمی ہیلی کاپٹر کی پارک میں ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) موسم کی خرابی کے باعث آرمی ہیلی کاپٹر کی پارک میں ہنگامی لینڈنگ،انتظامیہ اور پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے میجر طاہر اپنے جوانوں کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر ملتان سے راہوالی کینٹ جارہے تھے کہ جڑانوالہ پہنچنے پر اچانک موسم خراب ہو گیا جس وجہ سے انہیں بے نظیر بھٹو شہید پارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہیلی کاپٹر کی اچانک لینڈنگ کی اطلاع پر پولیس انتظامیہ اور دیگر افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور اسسٹنٹ کمشنر عامر کنگ، ڈی ایس پی مہر شعیب۔

ایس ایچ او سٹی عبید الرحمن ، ٹی ایم او راجہ ارشاد و دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر آرمی افسران کی خیرت دریافت کی اور انکی خاطر تواضع کی۔تقریبا ً اڑھائی اگھنٹہ کے بعد موسم ٹھیک ہونے پر ہیلی کاپٹر دوبارہ منزل مقصود کی طرف پرواز کر گیا۔ہیلی کاپٹر کی اچانک لینڈنگ پر شہر میں یہ افواہ بھی گردش کرتی رہی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اچانک دورہ پر جڑانوالہ پہنچ گئے ہیں اور وہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :