ناگن چورنگی کے واقعے پر ڈی جی رینجرز کو بلایا تھا ،نہ آ کر سینیٹ کی توہین کی ‘ افرا سیاب خٹک،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،رینجرز اہلکار کو بھی قانون کئے مطابق ہی سزا ملنی چاہئے‘چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ کراچی میں ناگن چورنگی کے واقعے پر ڈی جی رینجرز کو بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے اورانہوں نے نہ آکر سینیٹ کی توہین کی ہے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ،رینجرز اہلکار کو بھی قانون کئے مطابق ہی سزا ملنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجویز آئی ہے کہ وزیر اعلی ہاؤس میں ایک انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے جو مسائل کو حل کرنے میں مدد دے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آپریشن کی صورت میں نقل مکانی کرنیوالے ، لاپتہ اور تشدد کا نشانہ بننے والے افراد حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :