کراچی،رینجرز اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذیشان کے اہل خانہ کا نیو ٹاوٴن کے باہر دھرنا

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے قتل ہونے والے ذیشان کی بہن اور دیگر لواحقین نے تھانہ نیو ٹاوٴن کے باہر دھرنا دے دیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے کے اندارج تک میت کی تدین نہیں کریں گے۔ مقتول کی بہن اور دیگر ورثا نے نیوکراچی تھانے کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے تک تدفین کی جائے گی نہ دھرنا ختم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سیشن جج وسطی جاوید اختر نے ذیشان الدین کی ہمشیرہ کی درخواست پر ایس ایچ او نیو کراچی کو پیر کو طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کہ ایف آئی آر رینجرز اہلکار اورذیشان کی بیوہ شافیعہ کیخلاف درج کی جائے۔ اس سے قبل ذیشان کی بیوہ کی درخواست پر نیوکراچی تھانے میں درج مقدمے میں رینجرز اہلکار کے خلاف قتل خطا جبکہ متوفی زیشان کے خلاف اقدام قتل اور اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :