پاکستان نیوی نے کثیر القومی ٹاسک فورس سی ٹی ایف151-کی کمانڈ سنبھال لی

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان نیوی نے 27فروری2014کو کمبائنڈ میری ٹائم فورس کاوئنٹر پائریسی آپریشنز (سی ٹی ایف151-) کی کمانڈ ڈنمارک نیوی سے سنبھال لی۔این ایس اے بحرین میں منعقدہ تبدیلی کمانڈکی باضابطہ تقریب میں کموڈور علی عباس نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی قیادت سنبھالی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر سی ایم ایف اور کمانڈر یو ایس 5thفلیٹ وائس ایڈمرل جون ڈبلیو مائلر(John W Milller)، کمانڈر بحرین نیوی اور مختلف ممالک کے عسکری اور سویلین شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل جون ڈبلیو مائلر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی کمانڈسنبھالنے پر پاکستان کو خوش آمدید کہا اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مشن’گہرے سمندر وں میں بحری سفری آزادی کی یقین دہانی اور خطے میں امن کے قیام‘ میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نیوی کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی قیادت ایک مرتبہ پھر ملنے پر ہم بے حد مسرور اور خوش ہیں۔

یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستان نیوی کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی قیادت کررہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس151-ترقی کی مزید منازل طے کرے گی۔کموڈور علی عباس نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نیوی عالمی اقوام کے میری ٹائم مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دنیا کو انرجی کی ترسیل کی بلا توقف روانی کو یقینی بنانے اور خطے مین امن کے قیام کے لئے اپنے کردار کے عزم پر قائم ہے۔پاکستان نیوی 27فروری سے12جون2014 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی کمانڈکی ذمہ داریاں سر انجام دے گی

متعلقہ عنوان :