طالبان کا اعلان جنگ بندی ، طالبان اور حکومتی کمیٹی کو ختم کردیا جائے، میجرعامر

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کے رکن میجر(ر)عامرنے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،ہمارا کام ختم ہوچکا، اب طالبان اور حکومتی کمیٹی کو ختم کردیا جائے۔

(جاری ہے)

میجر(ر)عامر کا مزید کہنا تھا کہ اب معاملہ حکومت اورطالبان کے درمیان براہ راست رہ گیا ہے، سب کا مفاد اسی میں ہے کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیاں ختم کردی جائیں، جنگ بندی کے اعلان کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :