نادرا نے ایک روز قبل بر طرف کیے گئے ملازمین بحال کر دیئے

ہفتہ 1 مارچ 2014 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) نادرا نے ایک روز قبل بر طرف کئے گئے ملازمین کو دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں نادرا کے 19 سو ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کیا گیا تھا جنہیں اگلے ہی روز ہفتہ کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام نے بر طرف ہونے والے تمام ملازمین کو ٹیلی فون کے ذریعے بر طرفی کے احکامات جاری کئے تھے اور بحالی کے احکامات بھی ٹیلی فون کے ذریعے ہی دیئے گئے ہیں۔ نادرا کے اس فیصلے سے غمزدہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :