Live Updates

انتخابات دھاندلی، عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر، آئی جی پنجاب کو خط لکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 1 مارچ 2014 17:59

انتخابات دھاندلی، عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر، آئی جی پنجاب کو خط ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی اکیاسی شاہ جیونہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر دیں۔ پنجاب حکومت انتخابی دھاندلی کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی پی اکیاسی کے ضمنی انتخابات میں پولیس مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کو خط لکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ جیونہ میں پی ٹی آئی کے جلسے نے لیگی قیادت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ پنجاب حکومت ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی منصوبہ بندی اور پولیس کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو حراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بتائیں کہ پنجاب حکومت کب تک دھاندلی دہشت پھیلاتی رہے گی۔ عمران خان نے کہا کہ پولیس کی نا قابل قبول سر گرمیوں کا آئی جی پنجاب نوٹس لیں انہیں خیبر پختونخوا میں اپنے ہم منصب سے سبق سیکھنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات