ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ہوں گے

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:54

ایشیاء کرکٹ ٹورنامنٹ ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) 12واں ایشیاء کپ کے سلسلہ میں (اتوار) چھٹے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں ایک ایک کامیابی حاصل کر رکھی ہے ۔پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں شیربنگال نیشنل سٹیڈیم میرپورمیں مد مقابل ہونگی ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انتہائی پر اعتماد انداز میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش روانگی سے قبل ہم نے طے کر رکھا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے اور اسی کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ۔ گرین شرٹس کے قائد نے مزید کہا کہ یہ انتہائی مثبت ہے کہ کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں اور کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں ۔ تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :