ہر سال 1لاکھ 70ہزار افراد نابینا ہو جاتے ہیں ، پاکستان میں نابینا افراد کی کل تعداد 30لاکھ سے تجاوز کر گئی ‘ رپورٹ

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پاکستان میں ہر تین منٹ بعد ایک شخص آنکھوں کے مرض میں مبتلاہو رہا ہے، یہ نہیں ہر سال ایک لاکھ ستر ہزار افراد نابینا ہو جاتے ہیں جبکہ ملک میں اس وقت نابینا افراد کی کل تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ بیس سال میں ساٹھ لاکھ سے زائد آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج ہو چکا ہے۔

پاکستان کی 70فیصد آبادی ذیابیطس کی شکار ہے جو اندھے پن کی ایک اہم وجہ ہے ۔ اس حوالے سے رحمت لٹن آئی ہسپتال کے سینئر آئی سرجن ڈاکٹر سلیم اختر نے کہا ہے کہ اپنے بچوں اور ان کی صحت کے متعلق مختلف امور کے حوالے سے ہماری مجرمانہ غفلت کا اس سے بڑا ثبوت اور لمحہ فکریہ اور کیا ہوگاکہ ہمارے پاس ایسے کوئی بھی سرکاری و غیر سرکاری مصدقہ اعدادو شمار ہی سرے سے موجود نہیں ہیں کہ جن سے پتہ چل سکے کہ ہر سال کتنے فیصد بچے پیدائشی طور پر آنکھوں کے امراض و مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا حاملہ خواتین کو کبھی بھی معالج کے مشورے کے بغیر خود سے کوئی دوا استعمال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بے شمار دوائیں ایسی ہیں جو بچے کے آپٹک نروز کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ بچے کمزور ہونے کی ایک اور بڑی وجہ والدین یا دونوں میں سے ایک کا چشمہ لگا نا ہے۔

متعلقہ عنوان :