گلوکار حمزہ پاشا نے اپنی دوسری میوزک ویڈیو البم کاا ٓغاز کر دیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) اداکارہ نشو کے صاحبزادے گلوکار حمزہ پاشا نے اپنی دوسری میوزک ویڈیو البم کاا ٓغاز کر دیا ۔ ان کے نئے میوزک البم میں دس گانے شامل ہوں گے ۔ اس حوالے سے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

1مارچ 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ پاشا نے بتایا کہ میں میوزک کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے کی جدو جہد کر رہا ہوں اور انشاء اللہ ایک دن میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک البم ریلیز ہوئی جس کو عوام میں بے حد سراہا گیا اور اسی حوصلہ افزائی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی دوسری میوزک البم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں ماہ کے آخرمیں اس پر کام شروع کر دوں گا ۔