اپنے فنی کیرئیر میں اداکاری کرنے کے بعد میں بطور ماڈل پرفارم کرنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا ‘ روبی انعم

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ اپنے فنی کیرئیر میں اداکاری کرنے کے بعد ویڈیو البم ” اکھیاں “ میں بطور ماڈل پرفارم کرنا انتہائی خوشگوار تجربہ تھا ، اب مجھے اس بات کا افسوس ہو رہا ہے کہ میں نے پہلے بطور ماڈل ویڈیو البم میں کام کیوں نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء “ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو البم ’ ’ اکھیاں “ میری ذاتی پرودکشن کے بینر تلے مکمل ہوئی ہے جس میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے ” تیرے نال میں لایاں اکھیاں “ کو ریمیکس کیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو البم کو خواجہ پرویز کے نام کیا گیا ہے ۔