فلم ” جان تو پیارا “ کی نمائش کیلئے تیاریوں کا آغاز ،عنقریب فلم کا فوٹو سیٹ لگا دیا جائیگا

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) ہدایتکار مراد علی یوسف کی فلم ” جان تو پیارا “ کی نمائش کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ،عنقریب فلم کا فوٹو سیٹ لگا دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فلم کی نمایاں کاسٹ میں اداکارہ صائمہ نور ، معمر رانا ، شفقت چیمہ ، سخاوت ناز ، اچھی خان ، راحیلہ آغا ، حسن صادق شامل ہیں ۔ فلم کے مصنف محمد اقبال چوہدری ، پروڈیوسر شرافت علی ، موسیقار حسن صادق اور ہدایتکار مراد علی یوسف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :