صحافیوں ، میڈیا ہاوسز مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، الطاف حسین

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:44

صحافیوں ، میڈیا ہاوسز مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کے مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ طالبان کی دہشت گردیوں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے ہمت وجرات کامظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کی دہشت گردوں سے قومی سلامتی وبقاء کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈر اورخوف کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ،صحافی برادری نے ملک کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہیں۔ الطاف حسین نے امیدظاہر کی کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے نمائندے ،طالبان کی دہشت گردیوں اور دھمکیوں سے خوف زدہ ہوئے بغیر عوام کو سچائی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔