انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، پاکستانی بیٹنگ کا مایوس کن آغاز,5 بلے باز پویلین لوٹ گئے

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:44

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن کیا ہے.صرف 56 ربز ہر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے. پاکستانی ٹیم کی جانب سے کپتان سمیع اسلم 16,امام الحق 12,سعود شکیل 4 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے.کامران غلام تو کوئی رنز بنا ہی نہیں‌ سکے.حسن رضا اور امیر حمزہ وکٹ پر موجود ہیں.پاکستانی ٹیم کے کپتان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹٰیم کی جانب سے سمیع اسلم اور حسن رضا نے اننگ کا آغاز کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان امام الحق نے کہا کہ فیصلہ کن معرکہ آرائی میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی پرجوش ہیں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان نے بھی فتح کے لیے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔