حکومتی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول دیں‘شیخ محمد سعید

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے سابق صدر شیخ محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول دیں۔ دوست مماک کی طرف سے ہونے والی سرمایہ کاری سے ملک کے اندر کاروبار میں اضافہ ہو گا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خوشحالی کا دور پھر سے شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے ملک میں روزگار بڑھے گا جس سے مزدور طبقے کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی اور ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق ملک بھر میں گڈ گورننس کی مثال قائم کر رہے ہے۔ ہر ادارے کے اندر احتساب کا نظام رائج کیا جا رہا ہے۔ عوام کو جلد مسلم لیگ ن کے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے-