مظفرآباد میں فائرنگ سے7 پولیس اہلکارزخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ساتھی گرفتار
ہفتہ 1 مارچ 2014 11:53
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ملزمان کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
مظفر آباد کے علاقے حبیب گڑھی کی شہید گلی میں ناکے پر موجود پولیس نے ایک وین کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمنی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو ہلاک جب کہ اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کارروائی میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ظہیر حسین جبکہ ساتھی کی شناخت نظیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہیڈ کانسٹینل سید حسین شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز ایک شخص کو قتل کیا تھا اور دونوں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد سے ہی مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.