جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور جنوبی افریقہ فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے
ہفتہ 1 مارچ 2014 11:50
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جونیئر کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ آج ہو گی۔دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک پانچ میچوں میں 242 رنز سکور کیے جس میں ان کی تین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی کپتان فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالوں کی فہرست میں قومی بلے باز امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔
(جاری ہے)
اٹھارہ سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے ایونٹ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں سمیت 370 رنز جوڑے۔دوسری جانب پروٹیز کپتان ایدن ابھی تک پانچ میچوں میں دو سنچریوں سمیت 304 رنز سکور کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ایدن پاکستان کے خلاف بھی شاندار پرفارمنس برقرار رکھتے ہوئے فائنل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
بائولنگ سائیڈ میں پاکستان کے کرامت علی ٹورنامنٹ کے پانچ میچوں میں اب تک گیارہ شکار کر چکے ہیں جس میں ان کی بہترین باولنگ چھتیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہیں ادھر جنوبی افریقی فاسٹ باولر کاجیسو بھی تیرہ وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.