پابندیوں کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے،ایرانی صدر،پابندیاں جزوی ختم ہونے سے سرمایہ کارایران کا رخ کررہے ہیں،اجلاس سے خطاب

جمعہ 28 فروری 2014 23:04

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وہ ایران پر لگائی گئی تمام پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ھرمزگان میں انتظامی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملت ایران نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ تعمیری مذاکرات و تدبیر کے ذریعے ملت ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کو ختم کروائے ،انہوں نے کہاکہ آج ایران میں ایسا ماحول پیدا ہوگیا ہے کہ جس کی بناء پر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں اس فضا کے وجود میں آنے کے ساتھ ایران کے جنوب میں شہید رجائی بندرگاہ کو حتمی طور پر ایران کے تجارتی سامان کی برآمدات کے لئے دیگر ملکوں کے ساتھ لین دین کے ایک بڑے مرکز میں تبدیل ہوجانا چاہئے۔