آسٹریلوی ہسپتال نے رقم ختم ہونے پر پاکستانی طالب علم کا علاج کرنے سے انکار کر کے فارغ کردیا،ارسلان تعلیم کے ساتھ اخراجات پورے کرنے کیلئے پٹرول پمپ پر بھی ملازمت کرتا تھا،حکومت مدد کرے ، والد کی اپیل
جمعہ 28 فروری 2014 22:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) آسٹریلیا کے ایک ہسپتال نے اخراجات کیلئے رقم ختم ہونے پر پاکستانی طالب علم کا علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے فارغ کر دیا، والد نے حکومت سے مدد کی اپیل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کا رہنے والا 21 سالہ ارسلان عمیر ایک سال قبل تعلیم حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا گیا۔ ارسلان عمیر کے والد اکبر علی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اخراجات پورے کرنے کے لئے دوران تعلیم پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا تام 4دن پہلے ڈیوٹی کے دوران اس کی ٹانگوں والا حصہ مکمل مفلوج ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اکبر علی کا کہنا تھا کہ ارسلان عمیر کی جانب سے دوران ملازت جمع کیے گئے 3 لاکھ روپے علاج پر خرچ ہوگئے جبکہ مزید رقم جمع نہ کرانے ہسپتال انتظامیہ نے علاج سے انکار کرتے ہوئے اسے ہسپتال سے بھی فارغ کردیا، ارسلان کے والد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر ہماری مدد کریں ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جانے والا طالب علم شاہ زیب امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہیں زیر علاج ہے جب کہ ہسپتال انتظامیہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے اور علاج پر آنے والے اخراجات کے باعث علاج کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد ازاں ان کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.