سبی میلہ ملکی حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، عبدالرحیم زیارتوال،ریلوے ٹریک بحال نہ ہونے کے باعث ہرنائی سے نکلنے والے کوئلہ درآمد نہیں کیا رہاجس سے سالانہ کروڑوں روپے کانقصان ہورہاہے،صوبائی وزیر

جمعہ 28 فروری 2014 22:15

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ سبی میلہ نہ صرف صوبائی بلکہ ملک حوالے سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے سبی کا یہ تاریخی میلہ مویشیاں و اسپاں نہ صرف ہماری معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے بلکہ پچھلے سو سال سے زائد متواتر ثقافت ،تاریخ و تمدن کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا آرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی نے علاقائی مسائل کے حوالے سے سپاسنامہ پیش کیا سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت اللہ بلوچ ،ایڈوائز ر لائیو سٹاک عبید اللہ بابت ،صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ،ایم پی اے منظور کاکڑ ،مشیر خاص وزیر اعلیٰ جان محمد بلید ی ،سول و فوجی افیسران اور قبائلی معتبرین و عمائدین نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ سبی میلہ آج سے نہیں بلکہ سو سال کے زائد عرصے سے منایا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ یہ میلہ نہ صرف تفریح بلکہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ملک کا یہ سب سے بڑا میلہ ہے جہاں زرعی وصنعتی نمائش اور زراعت سمیت مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے سٹال لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میلے میں جانوروں کی منڈی بھی لگائی جاتی ہے جہاں ملک بھر سے بیوپار آکر جانوروں کی خرید و فروخت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس میلے کو اپ گریڈ کیا جائے ماضی میں اس میلے میں صدر مملکت اور وزیر اعظم شرکت کرتے تھے میلے میں ملک بھر کے علاوہ پڑوسی ممالک سے بھی مہمانان گرامی شرکت کرتے تھے مگر ایسا اب نہیں ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئیندہ سال سبی میلے کو بہتر طریقے سے منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی تاریخی شہر اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے اس شہر کی ڈویژن کے چاروں اضلاع ہرنائی زیارت ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے بزریعہ ریل کوئی رابطہ نہیں ہے سبی رکھنی روڈ پر عرصہ دراز سے کام شروع ہے لیکن وفاق کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے کام تا حال نا مکمل ہے سبی ہرنائی ریلوے لائن بھی عرصہ دراز سے بند پڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ وفاق سے فنڈ ریلیز کرائیں تاکہ سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کو بحال کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک بحال نہ ہونے کے باعث ہرنائی سے نکلنے والے کوئلہ کو درآمد نہیں کیا جاسک رہا ہے جس سے سالانہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے اور کوئلہ کانیں بند ہونے کو ہیں انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی ہم ابتر زندگی گزار ررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرائنسمیشن کی دو لائنوں پر کا م ہورہا ہے انہیں جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ براستہ ژوب لورالائی ٹرانمیشن لائن گزارا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں گیس کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ہمارے پاس ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ فٹ پانی دستیاب ہے لیکن سٹوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث پانی ضائع ہورہا ہے اگر پانی سٹوریج کا سسٹم بنایا جائے تو بلوچستا ن خوشحال ہوگا صوبائی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے سبی کالجز کیلئے دو بسیں جبکہ سبی میلہ کے مختلف پروگرام پیش کرنے والوں کیلئے چودہ لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :