سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے چینی وزیر دفاع کی وفد کے ہمراہ ملاقات ،باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 فروری 2014 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے چینی وزیر دفاع مسٹر چینگ ونکوئن کی زیر قیادت وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے درمیاں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھا نے کے طریقہ کار اور دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :