ایشیاءکپ2014:سری لنکا نے بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 28 فروری 2014 21:00

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو دو وکٹوں سے شکست دیدی ۔ بھارت نے جیت کیلئے سری لنکا کو 265رنز کا ہدف دیا جو اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدحاصل کرلیا۔ کمارا سنگا کاراکی سینچری اورکوشل پریراکے 64 رنز نےاہم کردار ادا کیا ۔ کمارا سنگا کارا نے 84 گیندوں پر 103 رنز بنائے ۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت کو پہلا نقصان 33 رنز پر اس وقت اٹھانا پڑا جب روہت شرما 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ کی شراکت میں97 رنز بناکر بھارت کا سکور 130 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر کوہلی48 رنز بنا کر مینڈس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوکرڈریسنگ روم لوٹ گئے۔ اس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناسکی۔ مینڈس نے 4 ، سنا نائکے نے تین جبکہ ملنگا اور ڈی سلوا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :