کراچی ،ناگن چورنگی پر رینجرزکی مبینہ فائرنگ سے شوہر جاں بحق ،بیوی زخمی ،33سالہ ذیشان الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کو منانے کی کوشش کررہا تھا کہ رینجرز اہلکار رحم نور نے فائرنگ کردی

جمعہ 28 فروری 2014 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) ناگن چورنگی کے قریب رینجرز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جب کہ بیوی زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب سڑک پر33سالہ ذیشان الدین ولد شہاب الدین نامی شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی شافعہ کوکارنمبرKDX2383میں منانے کی کوشش کررہا تھا اور اس دوران جب اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش تو بیوی نے شور شرابہ کردیا اور اپنے پرس سے شوہر کو مارنا شروع کردیا ،جس پرمسجد صدیق اکبر کی سیکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکار رحم نور نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ذیشان الدین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد مشتعل افراد نے رینجرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گاڑیوں پر پتھرا کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا، کشیدہ حالات کے پیش نظر علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ ذیشان نامی شخص رینجرز کی فائرنگ سے ہی جاں بحق ہوا جس پر رینجرز حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔مقتول نارتھ کراچی کا رہائشی تھا ۔

متعلقہ عنوان :