لاہور ہائیکورٹ ، سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع

جمعہ 28 فروری 2014 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور کی عبوری ضمانت میں10 مارچ تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔غلام سرور کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر تے ہوئے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :