خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی زیرصدارت اجلاس،شہداء کے ورثاء کو عظیم قربانیوں کے صلے میں سرکاری پلاٹس دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی

جمعہ 28 فروری 2014 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور شہداء اراکین صوبائی اسمبلی کے لئے پلاٹوں کی فراہمی کے لئے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان عباسی کی زیر صدارت جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک،جمشید خان مہمندصوبائی اسمبلی،محکمہ لوکل گورنمنٹ،قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے ممبران جنہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کیاہے کے ورثاء کو عظیم قربانیوں کے صلے میں سرکاری پلاٹس دینے کے حوالے سے امور پر تفصیلی بحث کی گئی اور مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ ان شہدا کے بارے میں تفصیلی معلومات ،واقعات،شہادت کی ایف آئی آر اور صوبائی پولیس آفیسر کی تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے گی اور مکمل معلومات موصول ہونے کے بعد پلاٹوں کی فراہمی کے لئے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی معلومات حاصل ہونے کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کے قانونی ورثاء کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر اسلامی شریعہ قانون کی روشنی میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شہداء کے ورثاء کا ملک و قوم پر حق بنتا ہے کیونکہ ہمارے معزز اراکین اسمبلی نے قوم کے لئے جوعظیم قربانیاں دیں ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :