انڈر19ورلڈ کپ ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل معرکے کیلئے کل میدان میں اتریں گی

جمعہ 28 فروری 2014 19:33

انڈر19ورلڈ کپ ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل معرکے کیلئے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) آئی سی سی انڈر۔19ورلڈ کپ کا فائنل کل ( ہفتہ) دبئی میں کھیلا جائیگا جہاں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔متحدہ عرب پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کودلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف بڑے مارجن سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم پانچویں بارورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ گرین شرٹس نے 2004اور2006ء میں انڈر۔19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم تیسری بارایونٹ کے فائنل تک پہنچی ہے۔ گزشتہ دوکوششوں میں جونئیرپروٹیزٹائٹل کے حصول میں ناکام رہے۔ 2008ء میں ملائیشیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کوشکست دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :