قومی اسمبلی کے بعض حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں 340ملین کی کرپشن کا انکشاف ،تحقیقات شروع

جمعہ 28 فروری 2014 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی کے بعض حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں 340ملین کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جسکے بعد ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127‘ 130‘131‘134اور136سمیت دیگر حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا ٹیکنیکل ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جس میں 340ملین کی کرپشن کے شواہد سامنے آنے کے بعد اسکی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اینٹی کرپشن سیل کو مذکورہ حلقوں میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کر نے کی ہدایت کی ہے ۔