Live Updates

طالبان سے مذاکرات،سرجیکل سٹرائیک پر تحریک انصاف کا حکومت سے اتفاق

جمعہ 28 فروری 2014 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے کالعدم تحریک طالبان کے معاملے پر حکومتی حکمت عملی پر اتفاق کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں طالبان سے مذاکرات اور سرجیکل سٹرائیک بیک وقت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات دو روز قبل ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان کے معاملے پر حکومتی جماعت کی حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان طالبان کے ساتھ مزاکرات اور شمالی وزیرستان میں ٹارگٹڈ آپریشن پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں عام شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں رابطہ ہوا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات